گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے سندس فائونڈیشن دھلے کا دورہ کیا، انہوں ے دوران وزٹ تھیلیسمیا اور ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی تیمار داری کی۔ سندس فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی سرفرازاحمد نے آر پی او کو فائونڈیشن کے مختلف شعبہ جات اور ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پرایم پی اے عمر فاروق ڈار، اے ڈی آئی جی اسد محمودچیمہ ودیگران بھی موجود تھے۔ آر پی او نے دوران وزٹ کہا کہ خون انسان کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنی اس کے لیے آکسیجن ضروری ہے، امراض خون میں مبتلا مریضوں کیلئے سندس فائونڈیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے خون کے عطیات انتہائی اہم اور ضروری ہیں کیونکہ اللہ تعالی نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قراردیا ہے اور سندس فائونڈیشن انسانی جانوں کو بچانے کے عظیم مشن پر کام کر رہی ہے۔