گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )عوام اہلسنت کوٹکڑوں میں تقسیم ہونے نہیں دیں گے سازشی عناصر ناکام ہونگے کارکنان تنظیمی کاموں کو ترجیح دیں،سازشوں کو اپنے تنظیمی کام سے ناکام بنائیں گے ،اہلسنت کے حقوق کو کسی صورت غصب ہونے نہیں دیں گے ،اہلسنت علما و عوام جب پکاریں انہیں مایوس نہیں کریں گے۔تحفظ حقوق اہلسنت کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے مظلوم بے سہارا لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلعی وسٹی ذمہ داران و عہدیداران نے گزشتہ روز قادری ہاوس جلیل ٹاون میں صوبائی صدر سنی تحریک وسطی پنجاب علامہ طاہر رضا قادری کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا ۔ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ طاہر رضا قادری نے کہا نظام مصطفے کے نفاذ کے لیے پر امن جدو جہدکو تیز کرنا ہوگا،نظام مصطفے کا نفاذ لاکر ہی ظلم وستم کو ختم اور عوام کو انصاف اور بنیادی حقوق مہیا ہو سکتے ہیں۔