کامونکی:بیوی نے میکے والوں سے ملکر خاوند کو زہریلا مشروب پلادیا

کامونکی(نمائندہ خصوصی)بیوی نے میکے والوں سے ملکر خاوند کو زہریلا مشروب پلادیا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ دولت پورہ کے دانیال ندیم نے محلہ اسلام آباد کی حبا فاطمہ سے پسند کی شادی کی جس کے بعد معززین نے دونوں کے گھرانوں میں صلح کروادی۔گذشتہ روز حبا فاطمہ نے اپنے میکے والوں خالدمحمود،علی رضا،شبانہ بی بی نے مشروب میں زہر ملا کر دانیال کو پلا دیا جس سے اْسکی حالت غیر ہوگئی۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن