حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھورکاکہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو خسرہ جیسی خطرناک بیماری سے بچانے اور انکے علاج معالجہ کے لیے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کے لیے خصوصی وارڈ قائم کر دی گئی ہے جہاں متاثرہ بچوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس سلسلہ میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ او ر ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت نہیں ہونی چاہیے ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خسرہ کیلئے خصوصی وارڈ قائم کر دی گئی: ڈاکٹر عمر
May 31, 2024