شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں جسے ہر حال میں جاری رکھیں گے حکومتی فسطائی ہتھکنڈے اور انتقامی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گاتو ہی بہتری آئے گی پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی خاطر کی جانے والی غیر آئینی و غیر قانونی کارروائیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں پاکستان کے باشعور عوام حکومتی کارروائیوں سے آگاہ ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک امر ہے ۔
انتقامی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں:شیر اکبر خان
May 31, 2024