گندم درآمد کرنے کے خلاف انکوائری کیلئے درخواست، نیب کو فریق بنانے کی استدعا منظور 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گندم درآمد کرنے کے خلاف جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست میں نیب کو فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے پنجاب حکومت، نیب سمیت فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ نگران حکومت نے گندم کی موجود ہونے کے باوجود اسے در آمد کیا،گندم درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...