لاہور ( این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ،حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے صوبے میں 2 وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لیے وزارتیں مانگی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے جب کہ ایک پارلیمانی سیکریٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔