کراچی (نیٹ نیوز) گلشن معمار افغان بستی میں 100 روپے کی شرط نے 11 سالہ بچے کی جان لے لی۔ 11سالہ شاہ محمد نے 100 روپے کی خاطر ٹھیلے والے سے سرکے کی بوتل پینے کی شرط لگائی۔ شرط پوری کرنے کے بعد شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے شرط جیتنے کی رقم 100 روپے لی اور دکان سے کولڈڈرنک لیکر پی لی جس کے بعد اسکو اُلٹیاں ہونا شروع ہوگئیں۔ بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے بچے سے شرط لگانے والے ٹھیلے والے کو حراست میں لے لیا ہے۔