جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد و گرفتاریوں کیخلاف بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ میاں عمران دانش،جنرل سیکرٹری سید عامر عباس شاہ ایڈووکیٹس نیکہا پولیس کی ملی بھگت سے لاہور میں وکلاء کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاٹھی چارج کیا گیا۔