گجرات ( نامہ نگار) دریا ئے چناب اور توی میں نہاتے ہوئے 4نوجوان ڈوب گئے نعشیں نکال لی گئی۔ گائوں پنڈی میانی کے رہائشی دو نوجوان 18سالہ ذوالقرنین اور 17سالہ عثمان نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریا میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی مگر پانی گہرا ہو نے کیوجہ سے ڈوب گئے جنہیں مقامی افراد نے دریا سے اپنی مدد آپکے تحت نکال لیا تاہم پانی میں زیادہ دیر رہنے کیوجہ سے دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ دریائے توی میںسرخپور کے مقام پر نہاتے ہوئے دو نوجوان 16سالہ حسنین مشتاق سکنہ بڑیلہ شریف اور 14سالہ سعد ڈوب گئے ریسیکو کے مطابق دونوں نوجوانوں کو مقامی لوگوں کی ا طلاع پر غوطہ خور ٹیموں نے 20فٹ گہرے پانی سے نکال کر انکی سانسیں بحال کرنیکی کوشش کی مگر دونوں دم توڑ گئے۔