لاہور (نامہ نگار) انٹرپول پولیس نے دبئی میں خاتون سے مبینہ طور پر نو کروڑ روپے سے زائد رقم کا فراڈ کرنے والے پاکستانی ملزموں کی گرفتاری کے لئے حکومت پاکستان کوخط لکھ دیا ہے۔ مانسہرہ کے رہائشی عدنان شاہ نے ساتھیوں کے ہمراہ نیشا نامی خاتون کو کاروبار کا جھانسہ دے کر فراڈ کیا۔ دبئی کی رہائشی متاثرہ خاتون نیشا گلاب داس نے دبئی پولیس کو بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے عدنان شاہ اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دبِئی میں کاروبار کر رہی ہے۔ عدنان شاہ اس کے ساتھیوں نے گارنٹی چیک دئیے۔ عدنان اور اس کے ساتھی رقم وصول کرنے کے بعد اپنا دفتر بند کر کے غائب ہو گئے جبکہ ان کے دئیے ہوئے چیک باؤنس ہو گئے۔ دبئی پولیس نے گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔