خانقاہ ڈوگراں: سسرالیوں نے بہوکوتشدد کے بعد زہر دیکر مارڈالا

May 31, 2024

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں جنڈوالی کی رہائشی خاتون کو اس کے سسرالیوں نے بہوکو تشدد کے بعد مبینہ طور پر زہر دیکر مار ڈالا۔ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں جنڈوالی کے رہائشی ظفر کی شادی دو سال پہلے زلیخا نامی خاتون سے ہوئی۔مگر آئے روز لڑائی جھگڑے کی وجہ سے گھر میں چپقلش رہتی تھی۔ زلیخا کے بھائی کے مطابق ظفر اس پر روزانہ تشدد کرتا تھا۔ ظفر نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ تشدد کے بعد زہر دیکر مار ڈالا ہے مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔جبکہ ملزم فریق نے الزام لگایا ہے کہ زلیخا نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے زیرہ دفعہ 302 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں