گوجرانوالہ: نیا موبائل فون نہ لے کر دینے پر سوتیلے بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سوتیلے بیٹے نے نیا موبائل فون نہ لیکر دینے پر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سراج پورہ کا رہائشی ذوالفقار ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھا جس نے محلہ میں کلینک بنا رکھا تھا، اس کا سوتیلا بیٹا علی رضا اپنے بیوی بچوں کے ساتھ باپ کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھا۔ علی رضا نے نیا موبائل فون لیکر دینے کی ڈیمانڈ کر رکھی تھی جو پوری نہ ہونے پر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا تو اس دوران ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے سوتیلے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن