لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 6 ایڈیشنل سیشن ججوں اور 6 سول ججوں کے تبادلوں کے احکاماتِ جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم مرزا کا ملکوال، دانش افضل کا سوہاوہ ، منصور عطاء کا قصور، انتخاب عالم کا جلال پور پیر والہ، احمد سعید کا پتوکی، محمد سعید کا چونیاں تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج کاشف علوی کا پتوکی، شاہد اقبال کا احمد پور سیال، محمود عالم کا لاہور، غلام شبیر کا بھوانہ، سیف اللہ تارڑ کا گجرات اور غلام اصغر رضوی کا تبادلہ ملتان کر دیا گیا۔
6 ایڈیشنل سیشن ججوں، 6 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات
May 31, 2024