لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، جب بھی ریلی یا جلسہ کا اعلان کرتے ہیں پولیس گرفتاریاں اور ہراساں کرنا شروع کر دیتی ہے۔
جلسوں کی اجازت، پارٹی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرانے کیلئے بیرسٹر گوہر کی ہائیکورٹ میں درخواست
May 31, 2024