اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے۔ حکومت کی جانب نیب میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹر، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلطان نذیر کا نیب ہیڈ کوارٹر سے نیب راولپنڈی تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نوراللہ اور نور محمد کا نیب خیبرپی کے سے نیب بلوچستان تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف لیاقت اور محمد عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کیا گیا ہے۔
نیب میں تبادلے، ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی تبدیل
May 31, 2024