شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب بھر کے ہنگامی دورے انتظامی امور میں بہتری اورعوام کو براہ راست ریلیف کی فراہمی کا ذریعہ ثابت ہورہے ہیں ‘مریم نواز شریف (ن) لیگ کی حقیقی ترجمان ہیں جو میاں محمد نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب سے مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جائیگا۔ (ن)لیگ نے اپنے تمام ادوار اقتدار میں ملک کو کئی بڑے منصوبے دیئے اور اب بھی ملکی تعمیر و ترقی کی جدوجہد میں (ن) لیگ سرگرم عمل ہے۔ میاں محمد نواز شریف کا بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا پوری قوم کیلئے خوشی و مسرت کاباعث ہے جس طرح میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا اسی طرح ان کی قیادت میں اب ملک کومعاشی طور پر مستحکم کیا جائیگا ۔