پمز میں گریڈ ایک سے پندرہ تک 404 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/خبر نگار) پمزکی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی گریڈ ایک سے پندرہ تک کی چار سو چار خالی آسامیاں جلد مشتہر ہوں گی ۔گریڈ سولہ سے اوپر کی آسامیوں پر بھرتی وزارت قومی صحت کرے گی۔ پمز میں سٹاف کی قلت کیوجہ سے روزانہ کے امور بری طرح متاثر ہو رہے تھے۔ بی پی ایس ایک سے بی پی ایس پندرہ تک کی آسامیوں کیلئے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا اور پورٹل کی تشکیل بھی عمل میں آئے گی جبکہ ہسپتال میں بی پی ایس سولہ کی نرسز بی پی ایس سترہ کے ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں سمیت دیگر کی بھرتی کیلئے وزارت قومی صحت عملی اقدامات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن