اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) آئندہ مالی سال کے سالانہ منصوبے، ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیر مین منصوبہ بندی میشن کی صدارت میں آج ہو گا ، نے بتایا پی ایس ڈی پی اور اینول پلان کو بعد ازاں قومی اقتصادی کونسل میں پیش کیا جائے گا اور اس کی منظوری لی جائے گی۔ آیندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6، زراعت کا گروتھ کا ہدف دو فی صد، صنعت کی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد اور سروسز کی گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، ان اہداف کی منظوری اینول پلان کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے لی جائے گی اور بعد اس کی توثیق قومی اقتصادی کونسل سے کرائی جائے گی، اے پی سی سی میں1220 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔ پاور سیکٹر کے لئے 215ار این یچ اے کے لئے92ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے۔
اینول پلان کمیٹی اجلاس آج، 1220 ارب وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری متوقع
May 31, 2024