حجاج کرام کیلئے سعودی حکومت کی مثالی اصلاحات

May 31, 2024

جاوید اقبال بٹ
وفاقی وزیر مذہبی امور و حج  اوورسیز پاکستانیر  چوہدری سالک حسین  نے حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ دنوںسعودی عرب کا دورہ کیا۔اس سلسلے میں وہ حج انتظامات کے ادارے  موسسہ ادلۃ مدینہ منورہ کے مرکزی دفتر میں پہنچے اس موقع پر موسسہ  ادلۃ کے  چیئرمین  عضام دمیاتی نے وفاقی وزیر حج و  مذہبی امور کا پر تپاک استقبال کیا۔ وفاقی  وزیر مذہبی امور نے  موسستہ ادلۃ   حکام  سے ملاقات کے دوران باہمی امور پر  تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چودھری سالک حسین نے  سعودی عرب میں موجودہ حکومت کی طرف سے حج انتظامات میں مسلسل بہتری اور انتظامات پر اطمینان اور تشکر کا اظہار  کرتے ہوئے   عازمین حج کے لئے رہائشی عمارات  خوراک،  بسوں کی نقل وحرکت  ان کا بروقت شیڈول ڈیپارچر اور آرائیول  و دیگر سہولیات اور موستہ ادلۃ  کے حکام اور فیلڈ سٹاف کی خدمات کو مثالی قرار دیا۔ پاکستان حج مشن کے بارے انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں یہ دفاترانتہائی محنت اور جانفشانی سے  عازمین حج بروقت سہولتیں بہم پہچانے میں  بہترین  خدمات  پیش کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں جوائنٹ سیکریڑی  مذہبی امور ، ڈائریکٹر اور پاکستان مذہبی امور کے افسران بھی شامل تھے ۔بعد میں موسسہ ادلۃ  نے وفاقی وزیر حج و مذہبی امور کے اعزاز میں ظہرانہ کا انتظام بھی کیا ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور و حج چوھدری سالک اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکڑ عطا الرحمن  پاکستان حج مشن  مدینہ منورہ  پہنچے تو اس موقع پرجوائنٹ سیکریڑی احمد ندیم  اور ڈائریکڑ حج مشن نے ان کا استقبال کیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور و حج و سمندر پار پاکستانیز نے پاکستان ہاؤس میں قائم  مین کنڑول  روم  میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں بلڈنگ پلان ، شعبہ تلاش و گمشدہ سامان ، ڈیپارچر سیل مکہ، شکایت مینجمنٹ سسٹم  کا معائنہ شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان میڈیکل مشن کہ شعبہ جات ڈاکڑ اور پیرا میڈیکل سٹاف سے معلومات ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔ ڈائریکڑ حج  مدینہ ضیا الرحمن نے انہیں حج انتظامات پر  بریفنگ دی حجاج کی آمد و رفت رہائش کیڑنگ سمیت  تمام شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔ بعدازاں وفاقی وزیر چوھدری سالک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت کی حکومت نے شاندار حج انتظامات کئے ہیں اور ہم خادم الحرمین الشریفیں شاہ سلمان  بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر نے پاکستان حج مشن میں تمام شعبہ جات محنت لگن اور دینی جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی سرکاری سیکم کے حجاج کرام کو مسجد نبوی کے جوار رہائشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 نمائندہ نوائے وقت کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان ہاؤس کی دو عمارات توسیعی منصوبے میں آنے کے بعد منہدم کر دی تھیں اس معاملہ کو سعودی وزیر حج سے ملاقات میں ان سے اس کے بدلے پلاٹ دینے کا کہا جائے گا تاکہ نئی عمارت تعمیر ہو سکے انہوں نے مدینہ منورہ میں شعبہ پاسپورٹ اور نادرا آفس کے اجرا کرانے کا اعلان کیا کہ اس پر ترجیجی بنیادوں پر عملدرآمد کروا کرپاکستانیوں کو سہولیات دی جائیں  گی۔ ایئرپورٹ پر پاکستان قونصیلٹ کے  سینئر سفارتکار اور ڈی حج عبدالوہاب سومرو اور ویلفیر قونصلرز عبدالرؤف میو ،ثاقب اور شیراز نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں وفاقی وزیر نے پاکستان قونصلیٹ جنرل  میں موجود حج مشن ، نادرا ، پاسپورٹ ، کمرشل، ویلفیئرشعبہ جات کا معائنہ کیا۔
چوہدری سالک حسین نے جدہ قونصلیٹ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے اور  ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پردوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء  الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کو خدمات کی فراہمی کیلئے سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر شکر گزار ہیں سعودی عرب کی ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے جدت پسندی خوش آئند ہے اور حجاج کرام کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں نئے پاکستان ہاؤس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے سعودی وزارت حج و عمرہ کی قیادت میں خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار سعودی کمپنیاں عمدہ کام کر رہی ہیں انہوں40 ہزار پرائیویٹ حجاج کے ٹرانسپورٹ معاہدات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزارت حج نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج گروپ آپریٹرز تمام معاہدات اگلے چار روز میں مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حج گروپ آپریٹرز اصلاحات کریں اور سعودی ہدایات پر من و عن عمل کریںاگر نجی حج گروپ آپریٹرز کی تاخیر کے باعث انکے حجاج کو زحمت ہوئی تو وزارت ایکشن لے گی۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ بھی کیاانہوں نے پاکستانی عازمین کرام سے ملاقاتیں اور حج انتظامات  کے بارے آراء  حاصل کیںعازمین کرام نے وزیر مذہبی امور کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان حج مشن کی انتھک محنت کی بدولت سرکاری سکیم کے اخراجات خطہ میں سب سے کم ہیں  پاکستان حج مشن پڑوسی ممالک سے حج اخراجات کا تقابل عوام کے سامنے رکھے انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ بزرگ اور نیم خواندہ عازمین حج کو موبائل ایپ اور سم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مدینہ منورہ کی مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ  بھی کیا اور عازمین حج کیلیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاروی کیںکہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تمام شعبہ جات بہترین کام کر رہے ہیں آٹا، چاول، سبزی، گوشت، دالوں اور مصالحوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کیٹرنگ کمپنیاں کوشش کریں کہ تمام اجناس، مصالحہ جات اور گوشت پاکستان کا استعمال کیا جائے پاکستانی اجناس ومصالحہ جات  استعمال کرنے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستانی ذائقہ بھی برقرار رہے گا علاوہ ازیںعازمین کرام کی فیڈ بیک کیلئے پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سروے کروانے پر اصولی اتفاق ہوا وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت قائم مرکزی ہسپتال کا دورہ کیا وزیر مذہبی امور نے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مکہ فہیم آفریدی کے ہمراہ عازمین حج سے تاثرات بھی لیے سربراہ حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے ہسپتال کے شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔ پاکستانی عازمین حج کیلئے دستیاب طبی سہولیات کے معیار پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ وطن سے دور ہم زبان معالج کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں۔امسال ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے حج میڈیکل مشن میں بہترین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا انتخاب کیا ہے۔ہسپتال میں جدید ترین ایمبولینس سروس، لیبارٹری، ایکسرے، فارمیسی، زنانہ و مردانہ وارڈ، شعبہ دندان موجود ہیں۔ چودھری سالک حسین نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا کہ عازمین حج متوازن غذا کا استعمال کریں اور ایام حج کیلئے جسمانی طور پر تیار رہیں۔ حج چونکہ سخت گرمی کے موسم میں آ رہا ہے، اس لئے عازمین کرام مشروبات اور چھتری کا استعمال لازمی کریں تاکہ شدید گرمی، حبس اور لو کی شدت سے زیادہ سے زیادہ محفوظ رہ سکیں۔

مزیدخبریں