لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی الیکشن ایکٹ کی دفعات کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانون اور آئین کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی اسی نوعیت کی پہلے بھی درخواست دائر ہو چکی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اب ہم نے الیکشن ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کیا ہے۔ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان نہ ہونے کی بناء پر الیکشن نہیں کرانے دیئے جارہے ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس کالعدم قرار دے، عدالت پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے، عدالت انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے سیکشن 201, 94 سمیت دفعات رولز کو کالعدم قرار دے۔
انٹرا پارٹی الیکشن دفعات کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے اعتراض ختم کر دیا
May 31, 2024