ٹی20 ورلڈکپ‘ پاکستان‘ بھارت  میچ سے قبل دہشتگردی کا خطرہ  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)امریکی شہر نیویارک میں پاکستاں ‘بھارت میچ کیلئے سکیورٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا، 9 جون کو ہونے والے ٹاکرے سے قبل دہشت گردی کے حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ 9 جون کو ہونے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سے قبل نیویارک کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔آئزن ہاور پارک سٹیڈیم، جو مین ہٹن سے تقریباً 25 میل مشرق میں واقع ہے، 3 جون سے 12 جون تک پھیلے ہوئے 8 میچوں کی میزبانی کریگا۔گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام قانون نافذ کرنیوالے حکام کیساتھ تعاون کررہی ہے جبکہ مکمل سکریننگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے، عوامی تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ ایک محفوظ اور پر لطف تجربہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن