ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ رہے 

May 31, 2024

نصیرآباد (نوائے وقت رپورٹ) بی این پی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ ڈی آئی جی نصیر آباد کے مطابق نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے۔ نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے۔ علاوہ ازیں سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے خالد مگسی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ صادق سنجرانی نے خالد مگسی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ شکر ہے خالد مگسی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ خالد مگسی پر حملہ سوچی سمجھی سازش تھی۔ صوبائی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرے۔صدر زرداری نے  بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی سے ٹیلی فونک رابطہ  کیا اور  فائرنگ کی مذمت کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے خالد مگسی کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ پر ضلعی انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور لیویز کی بحالی امن کی پہلی ذمہ داری انتظامیہ، پولیس اور لیویز کی ہے۔ 

مزیدخبریں