کراچی (کامرس رپورٹر) بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 24 مئی کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مجموی ذخائر کا حجم 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر میں6 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سرکاری ذخائر 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح کمرشل بنکوں کے ذخائر میں 20 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔