اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی جو از سرنو تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے نیا کمشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ اس حوالے سے نئی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں وزیر داخلہ، وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔