بہترین پاکستانی فٹبال ٹیم کیلئے وقت‘ زیادہ میچز ضرورت: ہیڈ کوچ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا ہے میں بہترین پاکستانی فٹ بال ٹیم بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، ہمیں وقت کیساتھ تربیت کیلئے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا کوالیفائر راؤنڈ 2 کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ سعودی عرب، اردن اور تاجکستان جیسی بڑی ٹیموں سے رہا ہے، میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا نہیں ہے۔ حقیقت پسند ہونے کی ضرورت ہے،کیا میں ورلڈ کپ میں جانا چاہتا ہوں؟ یقیناً میں یہ چاہتا ہوں اور کیا میں پاکستان کیساتھ جانا چاہتا ہوں؟ بالکل، اس کیلئے ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...