لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ گزشتہ5 ماہ کے دوران 22 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہری قانون شکن نکلے۔رواں سال ایک لاکھ 96 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔2 لاکھ 39 ہزار بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔لین لائن،سٹاپ لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ 61 ہزار 617 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹس 1 لاکھ 40 ہزار وائیلٹرز پکڑے گئے۔19 ہزار وہیکلز کیخلاف ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 70 ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ریڈ سگنل کراسنگ پر 28 ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 14 ہزار وہیکلز،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 32 ہزار، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 40 ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ کارروائیوں اور چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیںبلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے۔