ہوٹل پر چھاپہ ‘ 24جواری رنگے ہاتھوں گرفتار‘مطلوب ظہیر 2ساتھیوں سمیت فرار

لاہور(نامہ نگار)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ہوٹل میں جواریے میاں وکی کی معاونت سے چلنے والے جوئے اڈے پر چھاپہ مار کر24 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ قمار بازوں کے قبضہ سے داؤ پر لگی 20لاکھ روپے کی ٹکڑی رقم برآمد کر لی جبکہ قمار بازی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اقبال ٹاؤن کشمیر بلاک کا رہائشی ظہیر 2 ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس  نے سب انسپکٹر عدیل اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔گرفتار ملزمان میں آصف،ثاقب، اصغر، عمران، فاروق، یعقوب، وقاص، سلیم، نوید، شہزاد،بلال وغیرہ شامل ہیں۔ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق سرغنہ ظہیر سمیت 3 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔شہر میں یہ سب سے بڑا جوا خانہ سمجھا جاتا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کاکہنا تھا کہ جوا معاشرے میں بگاڑ کا سبب اور بہت سی برائیوں کی جڑ ہے۔ آن لائن جواء کھیلنے والے بکیوں کو بھی گرفت میں لیا جائے۔ سب کو مل کر اپنی نسلوں کو قمار بازی کے ناسور سے بچانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...