ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جوانوں سے ملاقات

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کا پولیس جوانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مختلف یونٹس میں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔انہوںنے فرداََ فرداََ تمام جوانوں سے گفتگو کی اوراْنکی ویلفیئر اور سروس بارے مسائل دریافت کئے۔ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ پولیس فورس کا اہم اور بڑا حصہ ہیں۔جوانوں کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن