لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نئے پولیس کمیونیکیشن افسران کی بھرتیوں کا عمل جاری رکھتے ہوئے42مزید منتخب امیدواران کی ٹریننگ کا آغاز کردیاہے۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد308 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ 253 امیدواروں کو اوپن میرٹ ،53 خواتین کوٹہ اور 2 اقلیتی کوٹہ پر بھرتی کیا گیا۔نئے پولیس کمیونیکیشن افسران کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر کی ٹریننگ دی گئی۔افسران کو میڈیا مینجمنٹ سنٹر،ایمرجنسی 15 کال سنٹر،ای چالان سسٹم کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ مرحلہ وار دیگر منتخب امیدواروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی‘نو منتخب پولیس کمیونیکیشن افسروں کی ٹریننگ شروع
May 31, 2024