لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی پولیس نے اغوا ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کرالیاہے۔بچے کو اس کے قریبی رشتے داروں نے اغوا کیا تھا۔بچے کی برآمدگی پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران اور ایس پی ماڈل ٹاؤن تھانہ نشتر کالونی پہنچے اور نومولود بچہ والدین کے حوالے کیا۔انہوںنے بچہ دادی کی گود میں ڈالا‘والدین بچے کی بازیابی پر خوشی سے نڈھال ہو گئے۔اہلِ علاقہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہار پہنایا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اہلِ علاقہ کی جانب سے لاہور پولیس زندہ باد،پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔