لاہور پولیس کے افسروں ‘اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم  

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی امورسے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران واہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔انہوں نے سپروائزری افسران کو حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اہم اور حساس مقامات کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے موسم کی شدت کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کیلئے پینے کے پانی، چھتریوں اور پنکھوں کا انتظام کرنے اور شدید گرمی میں سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کی صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں امن اور سکیورٹی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ جدید ٹریننگ کے ذریعے لاہور پولیس کی استعداد کار کو پروفیشنل فائٹنگ فورس کے تقاضوں سے ہمکنار کیا جا رہا ہے۔ جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس سے بھر پور استفادہ کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...