لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کا ملک و قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے فارغ طالبات وقت ضائع کرنے کی بجائے بنو قابل کے فری آئی کلاسز میں داخلہ لیکر گھر بیٹھے روزگار حاصل کریں۔پڑھی لکھی خواتین خاندانی نظام کی بنیاد اور اساس ہیں۔