لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ کشمیریات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سیّد علی رضا حسنی کو گریڈ 21 میں پروفیسر آف کشمیر سٹڈیز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سیّد علی رضا حسنی، پنجاب یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ ہونے کیساتھ ساتھ مختلف مقالہ جات کے مصنف بھی ہیں۔ خطہ کشمیر کے ثقافتی ہمہ جہتی پہلوؤں پر عمیق نظری سے قلم آزمائی کر چکے ہیں۔ تصوّف اور کشمیری مایہ ناز روحانی شخصیات کے افکار پر بھی مقالے لکھ چکے ہیں۔ دریں اثناء محمد اسلم واہلہ ایڈووکیٹ، ملک اسد الحق اعوان، رانا داؤد ایڈووکیٹ ،طارق شاہد ستی، سیف اللہ چوہدری، مہتاب عالم، محمد عمر، عمران لون اور رانا محمد اکمل اور دیگر نے پروفیسر ذاکٹر سیّد علی رضا حسنی کو ان کی ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر سیّد علی رضا حسنی کو گریڈ 21 میں پروفیسر آف کشمیر سٹڈیز کے عہدے پر ترقی
May 31, 2024