تعلیمی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ کیا جائے:عابد حسین صدیقی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تمام بے روزگار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔جب تک ان کیلئے باعزت روزگار کا بندوبست نہیں ہوجاتا تو تب تک ان یوتھ کو ماہانہ بیروزگاری آلائونس دیا جائے۔ تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبا یونین بحال کی جائیں اور تمام تعلیمی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ کیا جائے اور اس کے علاوہ نچلے درجے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن