ایل ڈی اے آپریشن 80 سے زائد املاک سربمہر 

May 31, 2024

لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹرجنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کر کے80 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، پراپرٹی آفس،لیب، سٹور،اور نجی دفاتر شامل ہیں۔چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرشہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔ 

مزیدخبریں