غیر قانونی طور پر جانوروں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف  کارروائی ہوگی:سیکرٹری بلدیات

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔آسیہ گل،ماریہ طارق،علی عباس بخاری، تاثیر احمداوراسلم ندیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایم سی ایل علی عباس بخاری اور ایم ڈی پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تاثیر احمد نے سیکرٹری بلدیات کو بریفنگ دی۔ شکیل احمد نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر جانوروں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کے سخت کارروائی ہوگی۔ مختص مویشی منڈیوں کے علاو ہ جانوروں کے خریدو فروخت کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...