لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور ہائیر پاکستان(پرائیویٹ)لمیٹیڈکے مابین طلباؤ طالبات کو سکالرشپس فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹرمارکیٹنگ ہائیرپاکستان ہمایوں بشیر، ڈائریکٹرز سیلز ٹین ویونگ،رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم،ڈائریکٹر ایچ آرہائیر پاکستان شاہد علی، سینئر مینجر مارکیٹنگ جمشید علی و دیگر نے شرکت کی۔