لاہور(خبرنگار)ماحول دوست اقدامات کے فروغ کیلئے حکومتی ادارے پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کیلئے بہترین انفراسٹرکچر پر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پلاسٹک ری سائیکلنگ،ویسٹ ٹو انرجی اور ویسٹ سیگریگیشن کے منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی اور یونائیٹڈ نیشن لیونگ انڈس پراجیکٹ شراکتی اقدامات کریں گے۔اس مقصد کی تکمیل کیلئے یونائیٹڈ نیشن لیونگ انڈس پراجیکٹ ٹیم کے وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے وفد سے ملاقات میں کمپنی کی ورکنگ، چیلنجز اور فیوچر پلاننگ پر تفصیلی گفتگو کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی لیونگ انڈس پراجیکٹ ٹیم پاکستان میں ماحول دوست اقدامات کے تحت وسیع منصوبوں پر کام کرنے کیلئے پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان بھر کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل نظام ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ڈپٹی سی ای اومحمد اونگزیب اور افسران نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انچارج مانیٹرنگ شعیب ڈار نے شرکاء کو کمپنی پراجیکٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔