چائلڈ ٹریفکنگ، بچوں سے جبری مشقت ، ارلی چائلڈ میرج بڑا چیلنج:ملک احمد خان

لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ ٹریفکنگ، بچوں سے جبری مشقت اور ارلی چائلڈ میرج ہمارے معاشرے کا المناک پہلو اور ایک بڑا چیلنج ہیں جس سے نبٹنے کیلئے موجود قوانین کو مزید موثر انداز میں نافذ کرنے اور مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ چائلڈ میرج کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جلد بل اور پالیسی منظوری کیلئے لائی جائے گی جس کے بعد ان جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا مزید آسان ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینیٹر بشری انجم بٹ، ایم پی اے خرم ورک، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد، جسٹس ناصرہ جاوید اقبال، سید کوثر عباس، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرحان علی، لاہور میں قائم مقام قونصل جنرل مائیکل ڈائمنڈ اور دیگر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو، یو ایس ایمبیسی اور ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام ایڈووکیسی سیمینار اور پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چائلڈ ٹریفکنگ کرنے والے مافیا کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اعشاریہ 7 ملین سٹریٹ چلڈرن ہیں جن کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات وقت کا تقاضہ ہیں۔ شرکاء نے ان مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ کردار ادا کرنے اور والدین اور بچوں میں اس ضمن میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قوانین کا صرف نفاذ کافی نہیں، بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر ان چیلنجز کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا جن کی وجہ سے یہ مسائل بڑھ رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...