پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا کا سربراہ امریکا میں ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں تفتیش کرنی پڑے گی کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ مجیب الرحمان والی ویڈیو کس نے اپ لوڈ کی۔رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شیخ مجیب الرحمان والی ویڈیو ری شیئر کی، انہوں نے یہ کام اپنی ذاتی حیثیت میں کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ویڈیو کی انکوائری کرانے کے اعلان کے بعد رؤف حسن اسے دیکھنے سے بھی انکاری ہو گئے اور کہا کہ انہوں نے تو ابھی یہ ویڈیو خود بھی نہیں دیکھی۔پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اگر یہ ویڈیو پی ٹی آئی بیانیے کے مطابق نہ ہوئی تو ڈیلیٹ کردی جائے گی