کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کتنا بڑھ سکتا ہے؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی یکم جون تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جس دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور مغرب سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24  گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن