پنجاب کے مختلف اضلاع میں خسرہ سے متاثرہ 245 بچے رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ سے متاثرہ 245 بچے رپورٹ ہوئے لاہور میں سب سے زیادہ 45 بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی ۔ لاہور میں خسرے سے متاثرہ مریض بچوں کی تعداد 296 ہوگئی۔ صوبہ بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ایک بچے کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی۔ ہلاک ہونے والے بچے کا تعلق بھکر سے ہے ۔ فیصل آباد اور گجرانوالہ سے 22 اور خانیوال سے 28 بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال صوبہ بھر سے خسرے کے 2 ہزار 582 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکیں ہیں۔