گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتےہی لیسکوکاترسیلی نظام جواب دیناشروع ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق گرمی کی شدت میں اضافےکےساتھ ہی لیسکوکاترسیلی نظام بیٹھ گیاجس کی وجہ سےغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ لیسکو ریجن میں ایک درجن سے زائد ٹرانسفارمر کی خرابی معمول بن گئی ۔ رات سے صبح تک مختلف علاقوں میں دو درجن سے زائد ٹرانسفارمر خراب ہوئے ، تین سے پانچ کیٹگری کے علاقوں میں تین سے سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ،کیٹگری ون اور ٹو میں کسی قسم کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔کیٹگری تھری کے فیڈرز پر3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کے فیڈرزکی تعداد131 ہے۔ کیٹگری فور کے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کے فیڈرز کی تعداد57 ہے۔ کیٹگری فائیو کے فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کے فیڈرزکی تعداد37ہے۔
شدید گرمی سے لیسکو کا ترسیلی نظام جواب دینا شروع ہو گیا
May 31, 2024 | 13:19