ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ سورج سے مضبوط شمسی شعلے کا اخراج ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ صبح 10 بجکر 37 منٹ (مشرقی وقت) پر یہ سورج سے مضبوط شمسی شعلے کا اخراج ہوا جو اپنی پوری آب وتاب پر تھا۔ آبزرویٹری نے اس شعلے کی تصویر لی ہے جسے X1.4 کا درجہ دیا گیا ہے۔ناسا نے کہا کہ یہ شمسی شعلہ اسی علاقے سے نکلا جہاں اس ماہ کے شروع میں بھی ایک شعلہ نکلا تھا۔ یہ خطہ سورج کے دور کے حصے کے گرد گھوما تھا جو اب زمین کے سامنے والے مقام میں واپس آ گیا ہے۔شمسی توانائی کے شعلے تابکاری کے طاقتوراخراج ہیں مگر یہ تابکاری زمین کی فضا سے گزر کر زمین پر موجود انسانوں کو جسمانی طور پر متاثر نہیں کر سکتی۔ماہرین کے مطابق جب شمسی توانائی کے شعلے شدید ہوتے ہیں تو وہ زمین کی فضا کی اس تہہ کو متاثر کر سکتے ہیں جہاں جی پی ایس اور مواصلاتی سگنل گزرتے ہیں۔