جیل خانہ جات کے16افسران کےتقرروتبادلے

محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات کے 16 افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔ثاقب نذیر چودھری کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی سے انسپیکٹوریٹ پریزین رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔جاوید اقبال کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال سے انسپیکٹوریٹ پریزن لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔ محمد منشا کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل ملتان سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال تعینات کر دیا گیا۔ علی امیر شاہ کوسپرنٹنڈنٹ جیل میانوالی سے انسپیکٹوریٹ پریزن پنجاب لاہور رپورٹ کی ہدایت ، محمد اکرم کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی پریزن میانوالی تعینات کر دیا گیا۔ عابد علی سید کو ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ شوکت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال تعینات کر دیا گیا خاور عباس کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل نارووال تعینات کر دیا گیا۔ شہزاد اختر فاروق کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل نارووال تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کردئیےگئے۔شہباز اختر کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جوڈیشل ہائی سیکیورٹی پریزنٹ ساہیوال تعینات کر دیا گیا ،کاشف عبدالرحمن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ہائی سیکیورٹی ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔ شان عمران خان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل ملتان تعینات کر دیا گیا ۔سرفراز ہارون کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ہائی سیکیورٹی پریزن ساہیوال تعینات کر دیا گیا ۔محمد نوید اختر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جے این ڈی ڈسٹرکٹ جیل ملتان تعینات کر دیا گیا ۔شوکت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انسپیکٹریٹ پریزنٹ لاہور سے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان تعینات کر دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن