بیٹی کے ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیتنے کے تین ماہ بعد باپ کا بھی انعام نکل آیا

امریکی ریاست کینٹکی کے ایک شہری نے 50 ہزار ڈالر کا لاٹری انعام جیت لیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی  شخص کی بیٹی نے صرف 3ماہ قبل ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد کا انعام جیتا تھا۔ریاست کینٹکی کے شہر ہزارڈ کے رہائشی ولیم فینن  13 مئی کو پاور بال ڈرا میں نکلنے والے 50ہزار ڈالر انعامی رقم وصول کرنے کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ کینٹکی لاٹری ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔

ولیم فینن کے مطابق انھوں یہ ٹکٹ زیپ زون ایسٹ مین اسٹریٹ، ہزارڈ سے خریدا تھا۔ انکا کہنا تھا یہ وہ گزشتہ 25 برسوں سے اپنا ہفتہ واری پاور بال ٹکٹس ایک دوسرے سٹور سے خریدتے تھے لیکن اس مرتبہ انھوں نے زیپ زون کے ایک غیر عمومی سٹاپ سے یہ خریدا اور انعام نکل آیا۔ اس سے تین ماہ قبل انکی بیٹی اسٹارلا کے میری منی بونس جیک پوٹ انسٹینٹ پلے گیم آن لائن میں ایک لاکھ 50 ہزار 438 ڈالر کا انعام نکلا تھا۔

ای پیپر دی نیشن