اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانےکی خبر جھوٹ پر مبنی ہے : پی ٹی اے

May 31, 2024 | 17:08

ویب ڈیسک

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ساتھ فون لانے پر جو ٹیکس دینا پڑتا تھا اس کو ختم کردیا گیا ہے اب اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ کوئی بھی فون لاسکتے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے.پی ٹی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے بیرون ملک سے پاکستان فون لانے پر ٹیکس لاگو ہے اور اس کو ختم نہیں گیا گیا ۔

مزیدخبریں