اسلام آباد : مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی

May 31, 2024 | 17:23

ویب ڈیسک

اسلام آباد : مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی . وائلڈ لائف، سی ڈی اے اور دیگر ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کلینجر گاؤں کے نزدیک مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ بےقابو ہوگئی، پہاڑوں پرچلنے والی ہوا سے آگ نے مارگلہ ہلز کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔سی ڈی اے کی فائر بریگیڈ گاڑیاں آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردی گئیں جبکہ سی ڈی اے کے ڈیڑھ سو سے زائد اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں. پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز مصروف عمل ہیں۔وائلڈ لائف حکام نے 3 مشتبہ افراد کو پولیس کے حوالےکردیا، ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ افراد وائلڈلائف حکام کو دیکھ کربھاگ گئے تھے تاہم تلاشی کےدوران مشتبہ افرادسےکچھ برآمدنہیں ہوا۔کوآرڈی نیٹرموسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے بتایا کہ مارگلہ ہلز کے 2مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، ایئر فورس کا دوسرا ہیلی کاپٹر بھی متاثرہ جگہ کیلئےروانہ کردیا گیا اور نیوی کی ٹیم بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔رومینہ خورشیدعالم کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے،ایئرفورس اورنیوی کےبےحدمشکورہیں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈی جی انوائرنمنٹ عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ آگ سے مارگلہ کا جنگل محفوظ ہے۔

گذشتہ روز دیر کے علاقے ادینزئی کے جنگلات میں آگ 3کلومیٹر رقبہ پر پھیل گئی تھی ، تیز ہوا کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافےکے باوجودگزشتہ رات ریسکیوآپریشن جاری رہا۔مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی، جس کے بعد وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں