انٹربینک میں ڈالر 278روپے33پیسے کا ہوگیا

May 31, 2024 | 17:54

ویب ڈیسک

انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر 17 پیسےسستا ہوا،انٹربینک میں ڈالرکم ہوکر 278روپے33پیسے پربند ہوا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا، 100انڈیکس 1ہزارپوائنٹس اضافےسےبند ہوا۔انڈیکس 75ہزار878 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا،انڈیکس میں 1 اعشاریہ 34 فیصدتک اضافہ ہوا۔

دوسری جانب غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی آگئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

مزیدخبریں